English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیتن یاھو کی رہائش گاہ کے باہر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں

share with us

14جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی تل ابیب میں واقع رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنے والے شہریوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم سے کم چھ مظاہرین زخمی ہوگئے۔

اخبار ٹائمزآف اسرائیل کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس اور بلدیہ کے اہلکاروں کی مظاہرین کے ساتھ مڈ بھیڑ ہوئی۔ یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب پولیس نے نیتن یاھو کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرنےوالے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔

اس موقعے پر مظاہرین پولیس پر سنگ باری کی تاہم پولیس کی فائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کی شیلنگ کے نتیجے میں کم سے کم چھ مظاہرین زخمی ہوگئے۔

مظاہرین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے تیس اہلکاروں اور بلدیہ کے انسپکٹروں نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا