English   /   Kannada   /   Nawayathi

سیمی سے تعلق اور غیر قانونی سرگرمیوں کا الزام غلط، ۲؍ نوجوان بری

share with us

: 14جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع)ممنوعہ تنظیم سیمی سے وابستہ اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام  میں ذیلی عدالت نے جن دو ملزمین کو ۱۰؍ سال قید کی سزا سنائی تھی انہیں پیر کو بامبے ہائی کورٹ سے انصاف مل گیا۔ بامبے ہائی کورٹ نے آصف بشیر شیخ اور  پرویز ریاض الدین خان کو بری کرتے ہوئے  ذیلی عدالت  کے فیصلے کو کالعدم قراردیا۔ ہائی کورٹ کے  فیصلے کا اثر ممبئی کے سلسلہ وار بم دھماکہ کیس پر بھی پڑنے کی امید  ہے۔ آصف جو ممبئی بلاسٹ کیس  میں بھی ماخوذ ہیں، کے اِسی کیس کو بنیاد بنا کر ممبئی بلاسٹ کیس میں مکوکا عائد کیاگیاتھا۔ 
  ہائی کورٹ کے پیر کے فیصلے کے بعد بھی آصف خان رہائی نصیب نہیں ہوپائے گی کیوں کہ ممبئی کےسلسلہ وار بم دھماکوں کیس میں  انہیں پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے البتہ پرویز ریاض الدین کاغذی کارروائی کے بعد جلد ہی رہا ہوجائیں گے۔ سیمی سے تعلق اور غیر قانونی سرگرمیوں   میں ملوث ہونے کے کیس میں   بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور کی سنگل بنچ کے جسٹس آر جی اوچھات کے روبرو جمعیۃ علما کی جانب سے خاتون وکیل اے این انصاری اور جئے دیپ چٹرجی نے آصف بشیر خان اور پرویزریاض الدین خان کی پیروی کی اور ان پر عائد کردہ الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔  انہوںنے  اے ٹی ایس کے ذریعہ کی گئی تفتیش اورعائد کردہ الزامات کے جھوٹے ہونے کی دلیل پیش کرتے ہوئے انہیں کیس سے بری کرنے کی اپیل کی تھی ۔وہیں حکومت کی جانب سے آر ڈی سانَپ نے ایڈیشنل سیشن کورٹ ( جلگاؤں ) کے ذریعہ سنائے گئے فیصلہ کودرست قرار دیتے ہوئے ملزمین کی سزاؤں کو برقرار رکھنے کی اپیل کی تھی ۔
    ۲۰۰۲ء میں اے ٹی ایس کے ذریعہ درج کردہ کیس  میں  دونوں نوجوانوں پر ممنوعہ تنظیم سیمی سے وابستہ ہونے،کشمیر جاکر اسلحہ چلانےکی  ٹریننگ لینے،سا تھی ملزمین کو دھمکانے اور مجرمانہ  نیز  دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونےکا الزام کیاگیاتھا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا