English   /   Kannada   /   Nawayathi

رام ہندوستانی نیپالی تھے ، ایودھیا تو نیپال میں ہے : نیپالی وزیر اعظم کا دعوی

share with us

: 14جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع)نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے دعوی کیا ہے کہ ہندوؤں کے رام کا شہر ایودھیا بھارت کے اترپردیش میں نہیں، بلکہ نیپال میں واقع والمیکی آشرم کے قریب ہے۔

نیپالی وزیراعظم کے پی شرما اولی نے ایک بار پھر متنازع بیان دیا ہے، اس بار انہوں نے بھارت پر ثقافتی تجاوزات کا الزام لگایا ہے، وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک پروگرام میں اولی نے کہا کہ بھارت نے 'جعلی ایودھیا' تعمیر کرکے نیپال کے ثقافتی حقوق کو پامال کیا ہے۔

اولی نے دعوی کیا کہ ' رام کا شہر ایودھیا بھارت کے اترپردیش میں نہیں، بلکہ نیپال میں والمیکی آشرم کے قریب واقع ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم ابھی تک اس فریب میں ہیں کہ شری رام نے سیتا سے شادی کی ہے، وہ ایک بھارتی ہیں، شری رام بھارتی نہیں بلکہ نیپالی ہیں'۔

اولی بھانو جینتی کی ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے اسی دوران انہوں نے والمیکی آشرم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'ایودھیا جنک پور کے مغرب میں واقع والمیکی آشرم کے قریب ہے جہاں ایک شہزادہ رہتا تھا'۔

'والمیکی نگر نامی ایک جگہ فی الحال بہار کے مغربی چمپارن ضلع میں ہے، جس کا کچھ حصہ نیپال میں بھی آتا ہے، انہوں نے کہا کہ ایودھیا کی عوام جنک پور میں بھارت کے دعوی کیے جانے والے مقام پر شہنشاہ سے شادی کرنے کے لیے ایودھیا سے جنک پور کیسے آئے؟

اولی نے بتایا کہ اس وقت ٹیلیفون یا موبائل تو تھا نہیں، یہ جاننا ممکن نہیں تھا کہ شہزادہ کہاں ہیں؟ پہلے کی شادیاں آس پاس اور قریب کے علاقوں میں ہوا کرتی تھیں، لہذا بھارت جس طرح ایودھیا کا دعوی کرتا ہے اتنی دور سے شادی کرنے کون آتا ہوگا، پاس ہی رشتے تلاشے جاتے تھے اور شادی بیاہ کی جاتی تھی'۔

اس سے قبل نیپال نے بھارت کے سبھی نجی چینلز کی نشریات پر پابندی عائد کردی تھی، نیپال نے الزام لگایا تھا کہ بھارتی چینلز اس کے خلاف پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں، ایک حکم کے تحت نیپال میں کیبل آپریٹرز نے بھارتی نجی نیوز چینلز پر پابندی عائد کردی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا