English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی بحریہ کے جنگی جہاز میں لگی آگ دوسرے دن بھی نہ بجھ سکی

share with us

واشنگٹن:14جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع) امریکی بحریہ کا جنگی بحری جہاز بون ہوم رچرڈ مسلسل دوسرے روز بھی آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں ہے۔ اب تک اس آتشزدگی کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہو چکے ہیں مذکورہ جہاز کیلی فورنیا میں سان ڈیاگو کی بندرگاہ میں لنگر انداز ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکی شہر سان ڈیاگو کے نیول بیس پر بحری جہاز میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک صورت اختیار کرلی۔

شپ یارڈ پر کھڑے ہوئے اس جنگی بحری جہاز میں آگ اتوار بارہ جولائی کے روز لگی تھی جس پر کل پیر تیرہ جولائی کی رات تک بھی قابو نہ پایا جا سکا تھا۔

آگ بجھانے والے کارکنان اس آگ پر قابو پانے کی مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں تاہم انہیں تاحال کامیابی حاصل نہیں ہو سکی، اب تک زخمی ہونے والے کل 59 افراد میں سے 23 سویلین اور 36 امریکی بحریہ کے اہلکار بتائے گئے ہیں۔

بحریہ کے اہلکاروں اور ریسکیو کارکنوں کے مطابق اس بحری جہاز پر 3.7 ملین لٹر تیل بھی موجود ہے اور آگ بجھانے والے کارکنوں کی پوری کوشش ہے کہ شعلوں کو اس تیل تک کسی صورت نہ پہنچنے دیا جائے۔


دریں اثنا امریکی کوسٹ گارڈز نے اس وجہ سے تیل صاف کرنے والے عملے کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں کہ ممکنہ طور پر اس جنگی جہاز سے تیل بہہ کر سمندر میں پھیل بھی سکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا