English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان: پولیس تھانوں اور انٹیلی جنس کی عمارت پر حملے

share with us

13جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع)افغانستان کے صوبہ کندز میں پولیس تھانوں پر طالبان کے حملوں میں 14 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

کندز گورنر دفتر کے ترجمان عصمت اللہ مرادی کے مطابق عسکریت پسندوں نے کندز کی تحصیلوں امام صاحب اور چار دیرے میں فوجی اور پولیس تھانوں پر مسلح حملے کئے۔

مرادی کے مطابق حملوں میں 14 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

حملوں کے بعد شروع ہونے والی جھڑپ میں 3 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور 4 عسکریت پسند زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم طالبان کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں 19 سکیورٹی فورسز اہکاروں کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا ہے۔

دوسری طرف ملک کے شمالی صوبے سامان گان میں خفیہ خبر رسانی کی عمارت پر بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ حملے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 43 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

سامان گان گورنر دفتر کے ترجمان صدق عزیزی کے مطابق حملہ آوروں میں سے ایک نے بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ سامان گان کے مرکزی شہر ایبک میں واقع انٹیلی جنس کی عمارت کے داخلی حصے میں دھماکہ کیا جس کے بعد دیگر حملہ آوروں نے عمارت کے اندر داخل ہو کر سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ شروع کر دی۔

سامان گان ہسپتال کے ہیڈ فزیشن عبدالخلیل مصدق نے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حملے میں 43 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا