English   /   Kannada   /   Nawayathi

قابض صہیونی فوجیوں کے گھروں پر چھاپے، مغربی کنارے سے فلسطینی اغوا

share with us

13جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع)قابض اسرائیلی فوجیوں نے پیر کی صبح مغربی کنارے میں کاروائیوں کے دوران گھروں پر چھاپے مارے اور متعدد فلسطینی شہریوں کو اغوا کرلیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ، صہیونی فوجیوں  نے جنین کے جنوب مغرب میں واقع عرابہ قصبے سے اپنی سزا پوری کرکے رہا ہونے والےتین سابق اسیران کے  گھروں میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد انہیں اغوا کرلیا۔

تینوں حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت احمد عدنان ، جعفر فوزی اور حسن رمزی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

بیت المقدس میں ، اسرائیلی فوجیوں نے الدھیشہ مہاجر کیمپ سے اپنی سزا پوری کرکے رہا ہونے والے سابق قیدی محمد کریم کو اغوا کرلیا۔

مبینہ طور پر الدھیشہ کیمپ میں قابض اسرائیلی فوجیوں کی  کاروائیوں کے دوران مقامی نوجوانوں اور فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

مصطفیٰ کامل نامی ایک اور شہری کو قابض صہیونی فوجیوں نے بیت جالا میں سرنگ کے علاقے سے اغوا کرلیا جب وہ مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے کام کی جگہ جارہا تھا۔

الخلیل میں ، دو شہریوں جن کی شناخت یزید کریم اور رمزی الحیمونی کے ناموں سے ہوئی  ، کو  بئر المحجر اور وادي أبو كتيلة کے علاقوں میں انکے  گھروں سے اغوا کرلیا گیا۔

توک قصبے  اور بیت لحم میں شہر میں قابض صہیونی فوجیوں کی کاروائیوں  کے دوران تین دیگر افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں ، اسرائیلی پولیس فورس نے الثوری محلے میں اٹھارہ سالہ قیدی معتز ولید کے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور کچھ سامان ضبط کرلیا ، جس میں فلسطینی پرچم بھی شامل تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا