English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹیکساس میں درجنوں افراد کی مغربی کنارے کے الحاق کے خلاف ریلی

share with us

13جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اراضی کو الحاق کرنے کے منصوبے پر احتجاج کے طور پر درجنوں فلسطینیوں ، امریکی شہریوں اورسماجی کارکنوں نے اتوار کے روز ٹیکساس سٹی میں مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں الحاق اور اسرائیل کی آبادکاری سرگرمی کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین کے پرچم لہرائے  اور بینرز اٹھا  رکھے تھے۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا تھا کہ جولائی 2020 میں الحاق شروع ہوجائے گا ، لیکن اسرائیلی حکومت کے اندر اور امریکی انتظامیہ کے ساتھ اختلاف رائے کی وجہ سے اس عمل کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا