English   /   Kannada   /   Nawayathi

صہیونی آبادکاروں نے الخلیل میں زیتون کے درجنوں درخت تباہ کر دئیے

share with us

الخلیل ۔ 13جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع)-صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں الخلیل کے شمال مشرق میں سعیر قصبے میں فلسطینیوں کے ملکیتی زیتون کے باغیچے میں تباہی مچادی۔

میڈیا ذرائع نے الخلیل میں کہا کہ  سعیر قصبے میں الادیسہ کے علاقے میں غیر قانونی صہیونی آبادکار بستی کریات اربع سے تعلق رکھنے والے درجنوں صہیونی آبادکاروں نے  20 سال پرونے تقریبا 70 کے قریب زیتون کے درخت اکھاڑ ڈالے۔

اسرائیلی فوجیوں نے آباد کاروں کو تحفظ فراہم کیا جس کے بعد زیتون کے درختوں کی مزید تباہی کو روکنے کی کوشش کرنے والے   مقامی باشندوں سے جھڑپیں  شروع ہوگئیں۔

یہ باغیچہ مقامی دیہاتی  یوسف اسماعیل اور اس کے خاندان کا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا