English   /   Kannada   /   Nawayathi

کوویڈ کے نام پر نجی اسپتالوں میں بدعنوانی اور سرکاری اسپتالوں کی بدنظمی کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو ایس ڈی پی آئی احتجاج کرے گی

share with us

منگلور:13جولائی 2020(فکروخبر/پریس ریلیز)۔  سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کرناٹک کے ریاستی نائب صدر اڈوکیٹ مجید خان نے منگلور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔جس میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کوویڈ کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ ہماری ریاست کرناٹک میں بھی یہ بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ایسے میں کرناٹک حکومت نے کورونا کے علاج کیلئے نجی اسپتالوں کو موقع فراہم کیا ہے۔ لیکن نجی اسپتالوں نے مریضوں کا من مانی بل بنانے کے ذریعے رقم لوٹنے کا معمول بنالیا ہے۔ پہلے سے ہی کورونا سے خوف زدہ لوگوں کو اس نے مزید دہشت میں مبتلا کردیا ہے۔ نجی اسپتالوں میں کوویڈ کی جانچ کیلئے 4500/-کی رقم کے ساتھ ڈاکٹروں کیلئے پی ای ای کٹ کے نام سے مزید 8000/-کی رقم وصول کی جارہی ہے۔ مریضوں کو روزانہ کا 15تا 20ہزار کا مہنگا بل بنا کر کورونا کو تجارت بنانے کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ بنگلور کے اکثر اسپتالوں میں عام بیماریوں کا علاج کرنے سے انکار کرنے کی رپورٹیں موصول ہورہی ہیں۔ اس کی وجہ سے لوگوں کو ایمرجنسی علاج کے بغیر مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ نجی اسپتالوں کی لوٹ مار کے دھندے کے متعلق اور لیاب ٹیسٹ کے بارے میں شکوک وشبہات کو عوا م نے سماجی ویب سائٹس میں ظاہر کیا ہے۔ پیر درد، زچکی یا کسی بھی قسم کی چھوٹی سی بیماری کے علاج کیلئے نجی اسپتالوں کا رخ کرنے پر زبردستی کورونا ٹیسٹ کرانے کے ساتھ زیادہ تر مریضوں کو رپورٹ مثبت آنا، اسی طرح منفی بتا کر گھر بھیجنے والوں کو بعد میں مثبت بتاکر اسپتال میں ایڈمیٹ کرنے کے واقعات بھی سامنے آئی ہیں۔ اس کی وجہ سے لوگ اسپتالوں کو جانے سے ڈر کر گھروں میں ہی رہتے ہوئے موت کا شکار ہونے کی صورت حال بھی پیدا ہو گئی ہے۔ ایس ڈی پی آئی کے ریاستی لیڈران اور جنوبی کرناٹک ضلع کمیٹی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا جیسے مہلک وائرس سے عوام خوف زدہ ہیں اور اس کا فائدہ اٹھاکر نجی اسپتالیں لوٹ مار کا دھندہ کررہی ہیں۔ معاشی طور پر کمزور اور غریب لوگوں اس سے متاثر ہورہے ہیں۔ میڈیکل مافیا کو اگر حکومت نے روکنے کیلئے مناسب اقدام نہیں کئے تو اس قسم کے اسپتالوں کے خلاف ایس ڈی پی آئی عوامی احتجاج کرنے کا انتباہ کرتی ہے۔پریس کانفرنس میں ریاستی سکریٹری اشرف ماچار، جنوبی کرناٹک ضلعی جنرل سکریٹری شاہول ایس ایچ، ضلعی سکریٹری اشرف منچی موجود رہے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا