English   /   Kannada   /   Nawayathi

پولیس تھانوں میں ضروری اسٹاف کو ہی رکھا جائے : بسوراج بومائی

share with us

بنگلورو13 جولائی 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) ریاستی وزیر داخلہ بسوراج بومائی نے سینئر پولیس افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ پولیس تھانوں میں کم سے کم اور ضروری عملے کو رکھیں۔  پولیس تھانوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ اس وجہ سے انہوں نے زور دیا ہے کہ کانسٹیبلوں کو شفٹوں میں کام کرنے کو کہا جائے۔  انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ وہ 'اروگیا بھاگیا' اسکیم کے تحت تمام اسپتالوں میں رقم جاری کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسپتالوں میں  پولیس عملہ کا علاج الگ سے ہو۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں سے شکایت آن لائن وصول کی جانی چاہئے اور اندراج شدہ شکایات کی چھان بین کی جانی چاہئے۔ پچاس سال سے زیادہ عمر کے پولیس اہلکاروں کو گھر سے کام کرنے کو کہا جائے۔ ڈیوٹی کے اوقات کے بعد عملہ اور تھانے کی صفائی کے لئے ضروری مالی مدد میں توسیع کی جانی چاہئے اسی طرح استقبالیہ میں شیشے کے کیبن لگائیں جائیں۔ 

وزیر موصوف نے سینئر پولیس افسران سے یہ بھی کہا کہ وہ پولیس عملے کو ماسک، ہیڈ گیئر، دستانے اور پی پی ای کٹ مہیا کریں جن کو COVID-19 ہسپتالوں اور قبرستانوں میں ڈیوٹی دینی ہوتی ہے۔ 

ذرائع: ڈائجی ورلڈ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا