English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس میں پھنسے کرناٹک کے 110طلباء آج لوٹیں گے بنگلورو 

share with us


داونگیرہ13/ جولائی(فکروخبرنیوز/ذرائع)  کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد روس میں پھنسے ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے 110طلباء بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ آج بنگلورو کے لئے نکل رہے ہیں۔ ان طلباء میں سے اکثریت میڈیکل کے طلباء کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ طلباء وندے بھارت مشن کے تحت واپس آرہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ان میں سے گیارہ کا تعلق داونگیرہ سے ہے اور دیگر مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ہیں۔ 
ان طلباء کی واپسی کے لئے ممبر پارلیمنٹ جی ایم سدیشورا نے وزارتِ خارجہ سے رابطہ کرکے انہیں اپنے ملک واپسی کے انتظامات کرنے میں اپنی دلچسپی دکھائی جس کے بعد انہیں خصوصی پرواز کے ذریعہ بنگلورو لایا جارہا ہے۔ 
ذرائع: نیوز کرناٹکا

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا