English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا : ہندوستان میں حالات بہتر : امت شاہ کا دعوی

share with us

: 13جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع) ہر روز نئے مریضوں کی تعداد  کے معاملے میں نئے نئےریکارڈ بناتے ہوئے ہندوستان  میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد اتوار کو ساڑھے ۸؍ لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ اس بیچ وزیر داخلہ امیت شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا سےلڑائی میں  ہندوستان کی حالت بہتر ہے۔ 
 سینٹرل آرمڈ پولیس فورسیز ( سی اے پی ایف) کے شجر کاری کے ایک پروگرام میں شرکت کے بعد وزیر داخلہ نےدعویٰ کیا کہ ’’پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ کورونا کے خلاف اگر کہیں کامیاب جنگ لڑی گئی ہے تو وہ ہندوستان میں وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں  ہے۔‘‘عوامی سطح پر کورونا سے متاثر ہونےوالوں کو درپیش شدید پریشانیوں  کے بیچ  وزیر داخلہ نے  مزید دعویٰ کیا  کہ ’’یہ اندیشہ ظاہر کیا جارہاتھا کہ ہمارے جیسا بڑا ملک اس چیلنج کا سامنا کیسے کریگا وہ اس وقت جبکہ ہمارے ہاں وفاقی نظام ہے، ۱۳۰؍ کروڑ کی گھنی آبادی  ہے اور کوئی ایک قیادت نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے اس لڑائی کیلئے ملک کے  عوام کی قربانیوں کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ ۱۳۰؍ کروڑ عوام  نے اس بیماری کے خلاف ایک قوم بن کر لڑائی لڑی ہے۔ امیت شاہ نے  اعتراف کیا کہ پوری دنیا میں حکومتیں  یہ لڑائی لڑرہی ہیں مگر ہندوستان میں ہر عام شہری اس لڑائی میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد کے معاملے میں ہندوستان عالمی سطح پر امریکہ اور برازیل کے بعد تیسرے مقام پر آگیا ہے۔امریکہ میں ۳۳؍ لاکھ اور برازیل میں ۱۸؍ لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوئےہیں جبکہ ہندوستان میں متاثرین کی تعداد اتوار کو ۸؍ لاکھ ۵۴؍ ہزار ہوگئی ہے۔ تشویش ناک امر یہ ہے کہ ادھر کچھ دنوں سے یومیہ متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔  بہرحال سی اے پی ایف کے جوانوں  سے خطاب میں وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ ’’ہم کورونا وائرس کے خلاف اس لڑائی میں بہتر پوزیشن پر ہیں اور اس لڑائی کو پورے عزم اور حوصلے کے ساتھ اس وقت تک  جاری رکھیں گےجب تک کہ اسے شکست نہیں دیدیتے۔‘‘

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا