English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستان کیلئے اصل خطرہ پاکستان نہیں چین ہے، سابق وزیردفاع شرد پوار کا انتباہ

share with us

 

: 13جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع)این سی پی سربراہ اور سابق وزیر دفاع شرد پوار نے ہند چین سرحد پر جاری تنازع کے بیچ مرکزی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ چین ہندوستان کیلئے پاکستان سے بڑا خطرہ ہے۔  انہوں نے مودی سرکار کی توجہ اس جانب بھی دلائی ہے کہ فوجی طاقت کے لحاظ سے چین ہندوستان  کے مقابلے میں ۱۰؍ گنازیادہ  طاقتور ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مرکزی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ بیجنگ سے نمٹنے کیلئے وہ عالمی دباؤ کا استعمال کرے۔  شرد پوار نے اس بات پر بھی تشویش کااظہار کیا کہ حالیہ کچھ عرصے میں چین پڑوسی ملکوں کو اپنے ساتھ ملا لینے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ 
 شیوسینا کے ترجمان اخبار سامنا کو دیئے گئے انٹرویو میں شرد پوار نے صفاف گوئی کامظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان   پڑوسی ملک کے ساتھ براہ راست جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں  نے چین کے معاملے میں مودی سرکار کی خارجہ پالیسی کو بھی ناکام قرار دیا ہے۔  سامنا میں تین سیریز پر مشتمل اپنے انٹرویو کی دوسری قسط میں شرد پوار نے دوٹوک انداز میںکہا ہے کہ ’’ہم جب بھی اپنے دشمن کے بارے میں سوچتے ہیں توہمارے ذہن میں پہلا نام   پاکستان کاآتا ہےحالانکہ ہمیں پاکستان کے تعلق سے فکرمند ہونے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔  طویل مدتی نظریہ کے ساتھ دیکھیں تو وہ چین ہے جس کے پاس طاقت ہے،  جس کے پاس عزائم ہیں اور    جس کے پاس  ہندوستان کے مفادات  کے خلاف کام کرنے کا پروگرام ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ہندوستان کیلئے چین بڑا خطرہ ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ چین جو اب معاشی طور پر مضبوط ہوگیا ہے، ’’ہمارے لئے اصل خطرہ ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا