English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی بی ایس ای: 12ویں امتحانات کے نتائج جاری

share with us

: 13جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع)سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے 12 ویں کلاس کے امتحانات کے نتائج جاری کردیے ہیں۔ مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے ٹوئٹ کے ذریعہ یہ معلومات دی۔

سی بی ایس ای بورڈ نے درجہ 12 کے امتحانات کے نتائج جاری کردیے ہیں۔ اس کی اطلاع مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے دی ہے۔مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے ٹوئٹ کے ذریعہ یہ معلومات دی۔

نشنک نے طلباء، اساتذہ اور والدین سے خطاب کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ طلبا کی صحت اور معیاری تعلیم حکومت کی ترجیح ہے۔

انہوں نے لکھا کہ سی بی ایس ای امتحانات کے نتائج cbseresults.nic.in پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ نشنک کے مطابق سب کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ سی بی ایس ای کے ذریعہ امتحانات کے نتائج کا اجرا ہے۔ انہوں نے اس کے لئے مبارکباد بھی دی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا