English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی نوجوان ہم وطنوں کی خدمت کے لیے کوشاں

share with us

ریاض:12جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب میں 2 نوجوانوں نے واٹر ٹینکر سروس شروع کردی، ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی کے ہاں ملازم نہیں ہیں اور سب لوگ ان سے اچھے طریقے سے پیش آتے ہیں۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر تبوک اور عرعر میں 2 سعودی نوجوانوں نے واٹر ٹینکر سروس شروع کردی ہے۔

عرعر کے رہائشی ہایل العنزی کا کہنا ہے کہ وہ تقریباً 6 برس سے واٹر ٹینکر کے ذریعے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ان کے گھروں پر پانی پہنچا رہے ہیں۔ ہم وطنوں کا رویہ بہت اچھا ہے اور کوئی انہیں کمتر نہیں سمجھ رہا ہے۔

سعودی نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اس روزگار سے خوش ہیں، جائز کمائی کا یہ مناسب ذریعہ ہے، وہ کسی کے ہاں ملازم نہیں ہیں اور سب لوگ ان سے اچھے طریقے سے پیش آتے ہیں۔

ہایل العنزی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے کے دوران ڈیوٹی کے 3 اوقات منتخب کیے ہیں، صبح، سہ پہر اور رات کے وقت واٹر ٹینکر کی سہولت صارفین کو مہیا کر رہا ہوں۔ جو جب بھی واٹر ٹینکر طلب کرتا ہے اس کی سہولت کے مطابق گھر پر پانی پہنچا دیتا ہوں۔

دوسری جانب تبوک میں بھی صقر العمرانی نامی سعودی نوجوان نے اپنی آمدنی میں اضافے کے لیے واٹر ٹینکر چلانا شروع کیا ہے۔

العمرانی کا کہنا ہے کہ اب ان کے مستقل گاہک بن گئے ہیں۔ سعودی نوجوان نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر سپلائی کے شعبے میں بھی سعودائزیشن کی جائے تاکہ اس شعبے سے غیر ملکیوں کی اجارہ داری ختم کر کے سعودی نوجوانوں کو کام کے مواقع میسر آئیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا