English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : اتوار لاک ڈاؤن کے دوران دکانیں رہیں بند ، آمدورفت بھی رہی متأثر

share with us

بھٹکل، 12 جولائی 2020 (فکروخبرنیوز) انلاک 2.0 کے دوسرے اتوار کو بھٹکل میں ضروری خدمات کے علاوہ جملہ دکانیں مکمل طو رپر بند رہیں۔ اس دوران سڑکیں ویران نظرآئیں اورمحلہ کی سڑکوں پر سرگرمی کم دیکھنے کو ملیں۔ سبزی، مچھلی کے بازار جوابھی عام دنوں میں کھلے رہتے تھے آج مکمل طور پر بند رہے۔ میڈیکل کو چھوڑ کر اور ضروری سامان فروخت کرنے والے خاص طور پر دودھ کی دکانیں بند رکھی گئیں ۔ کے ایس آر ٹی سی، نجی بسیں اور آٹورکشا بھی سڑکوں پر نظر نہیں آئے۔  پولیس کو شمش الدین سرکلز اور دیگر مقامات پر تعینات کیا گیا تھا تاکہ لاک ڈاؤن قوانین پر عمل درآمد ہوسکے۔

بھٹکل میں ضروری سہولیات کے علاوہ روزانہ 2 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیوپہلے ہی سے نافذ ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا