English   /   Kannada   /   Nawayathi

اب راجستھان میں کانگریس حکومت پر خطرات کے بادل ، سچن پائلٹ سمیت ۱۲ ارکان اسمبلی دہلی پہونچے

share with us

نئی دہلی: 12جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع)راجستھان (Rajasthan) میں حکومت گرانے کے لئے اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت کو لے کر راجستھان پولیس (Police) کے اسپیشل آپریشن گروپ (SOG) نے بڑی کارروائی کی ہے۔ ایس اوجی نے معاملے میں کیس درج کیا ہے۔ اس کے بعد کانگریس کے 12 اراکین اسمبلی دہلی پہنچے ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ (Deputy CM Sachin Pilot) پہلے سے ہی دہلی میں موجود ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ سچن پائلٹ اور باقی 12 اراکین اسمبلی اشوک گہلوت سے خفا ہیں۔ یہ سبھی آج پارٹی صدر سونیا گاندھی سے مل سکتےہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ سچن پائلٹ ایس اوجی کی ایف آئی آر میں حکومت گرانے کی سازش میں ان پر نشانہ سادھنے سے خفا ہیں۔

اس درمیان کانگریس نے ان تین آزاد اراکین اسمبلی کی میعاد ختم کردی۔ اب تک یہ تینوں ٹاک خوش ویر، جوجاور اور اوم پرکاش ہڈلا اشوک گہلوت حکومت کو حمایت دے رہے تھے، لیکن ایس او جی نے تینوں کے خلاف خرید وفروخت معاملے میں کیس درج کرلیا ہے۔ تینوں پر الزام ہے کہ حکومت گرانے کے لئے اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت کی کوشش کی۔

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت کے معاملے میں صرف عام بیان دینے کے لئے ریاستی پولس کی اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کی جانب سے انہیں اور دیگر کئی کانگریسی لیڈروں کو نوٹس دیا گیا ہے۔

گہلوت نے ٹوئٹ کرکے آج بتایا کہ ’’کانگریس قانون ساز پارٹی نے ایس او جی کو بی جے پی لیڈروں کے ذریعہ خریدوفروخت کی جو شکایت کی تھی اس معاملے وزیراعلی، ڈپٹی وزیراعلی، چیف وہپ اور کچھ دیگر وزرا اور اراکین اسمبلی کو عمومی بیان دینے کے لئے نوٹس آئے ہیں۔ کچھ میڈیا چینلوں کے ذریعہ اس کو الگ طریقہ سے پیش کرنا مناسب نہیں ہے۔‘‘

گہلوت سے ناراضگی کے دوران ڈپٹی وزیراعلی سچن پائلٹ سمیت تقریبا پندرہ اراکین اسمبلی پارٹی اعلی کمان سے ملنے کے لئے یہاں پہنچ گئے ہیں۔ پائلٹ کیمپ کے اراکین اسمبلی کی شکایت ہے کہ جان بوجھ کر ان لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اس لئے ایس او جی کی طرف سے نوٹس دیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ گہلوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے تین سینئر لیڈروں گلاب چند کٹاریا، ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا اور اسمبلی میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر راجندر راٹھور پر ریاستی حکومت گرانے کی کوشش کرنے کا کل الزام لگایا تھا۔ بی جے پی کے مرکزی لیڈروں پر بھی نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ وہ ریاستوں میں کانگریس حکومتیں گرانے کے لئے کام کررہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا