English   /   Kannada   /   Nawayathi

وجئے پور: پاپولر فرنٹ آف ا نڈیا وجئے پور کی پیشکش پر ضلع انتظامیہ اجازت دینے سے کترارہی ہے 

share with us

وجئے پور12/ جولائی 2020(فکروخبر نیوز/رفیع بھنڈاری، سالار)  وجئے شہر سمیت ضلع میں کورونا متوفیوں کی تدفین کی ذمہ داری لینے پاپولر فرنٹ آف انڈیا ضلع وجئے پور شاخ تیار ہے۔ مگر ضلع انتظا میہ نے اجازت دینے سے صاف طور پر انکار کرتے ہوئے پی ایف آئی کے حوصلے پست کئے۔ ریاست کرناٹک کے اکثر مقامات میں کورونا سے موت کا شکار ہونے والوں کی میت دفن کرنے یا غیر مسلموں کی چتا جلانے کے سلسلہ میں کافی دشواریوں کا سامنا ہے جبکہ سرکاری طور پر ایسے مذہبی رسومات کو انجام دینے تعیینات کئے گئے۔ سرکاری کارکنوں کی جانب سے غیر انسانی طریقہ لاشوں کو گڈھوں میں پھینکے جانے کی ویڈیو کلپس وائرل ہورہی ہے۔ ایسے حالات میں پاپولر فرانٹ آف انڈیا کے نوجوان ہر جگہ مرنے والوں کی آخری رسومات نہ صرف مذہبی طریقے سے بلکہ متوفیوں کے مذاہب کے مطابق انجام دینے کے سلسلوں کا سلسلہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ضلع وجئے پور میں کوویڈ۔19 کا شکار اب تک سرکاری طور پر تیرہ افراد فوت ہونے کا اعلان کیا گیا ہے ہے جبکہ غیر سرکاری طو رپر بیس سے زائد افرادفوت ہونے کی اطلاع ہے مگر ضلع انتظامیہ کی جانب سے اب تک جتنے بھی کورونا سے یا دیگر سے اموات ہوئے ہیں، ان کی تدفین ہو یا چیتا کو آگے کی باتیں اس پر ہر کسی کو شک ہے تاہم ضلع انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ مذہبی رسومات کے مطابق متوفی کے اہلِ خانہ کے 2-1افراد کی موجودگی میں آخری رسومات انجام دئیے گئے ہیں۔ ضلع وجئے پور میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے اب تک جتنے بھی آخری رسومات ہوئے ہیں اس پر پی ایف آئی عدم مطمئن معلوم ہوتی ہے جسے مد نظر رکھتے ہوئے حال ہی میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا ضلع شاخ کے صدر ایف اے گلدوڑگی کی قیادت میں ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرکے ایک میمورنڈم پیش کیا ہے جس میں ضلع انتظامیہ کو یہ پیش کش کی گئی کہ کوویڈ۔19کا شکار سے کوئی فوت ہوتا ہے تو آحری رسومات انجام دینے تیار ہیں۔ لہذا اجازت دی جائے اور ساتھ ساتھ پی پی ای کٹ وغیرہ فراہم کئے جائیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ضلع انتظٓمیہ نے پی ایف آئی کی جانب سے اس پیشکش کونظر انداز کردیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا