English   /   Kannada   /   Nawayathi

کنداپور میں میڈیکل ، ڈیری اور ہوٹلز کے علاوہ جملہ دکانیں دوپہر دو بجے تک ہی کھلی رہیں گی

share with us

کندا پور:12 جولائی 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) کورونا کے معاملات میں روزانہ اضافے کی وجہ سے میڈیکل ، ڈیری اور ہوٹل کے علاوہ شہری حدود کی جملہ دکانیںں شام 2 بجے تک کھلی رہیں گی۔ یہ فیصلہ ایک مقامی تاجر رادھا کرشن نے یہاں ہوٹل شیرون میں ایک نیوز کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیڑھ سو سے زیادہ دکانداروں نے خود ساختہ آدھا لاک ڈاؤن ڈاؤن پر اتفاق کیا ہے۔

تمام تاجروں نے اتفاق رائے سے فیصلہ لیا ہے۔ ایک اور تاجر سریدھر نے بتایا کہ کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی حمایت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

تمام سبزی کی دکانیں ، فروٹ شاپس ، الیکٹریکل شو روم ، کپڑوں کی دکانیں ، بیکری ، جوس پارلر ، سیلون ، بیوٹی پارلر اور زیورات کی دکانیں جولائی کے آخر تک دوپہر 2 بجے تک کھلی رہیں گی۔

کانفرنس میں جیولری ایسوسی ایشن کے صدر ستیش شیٹ ، تاجر وجیا کمار شیٹی ، حسین ہیکادی ، ابو محمد ، تبریز ، سنتوش ، ستیش ہیگڑے ، جسونت سنگھ ، سریندر شیٹ اور دیگر موجود تھے۔

ذرائع : ادیاوانی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا