English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہاردک پٹیل گجرات کانگریس پارٹی کے کارگزارصدر منتخب

share with us

: 12جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع)گجرات سے تعلق رکھنے والے ہاردک پٹیل کو پردیش کانگریس پارٹی نے اپنا کارگزارصدر منتخب کیا ہے۔کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، کانگریس پارٹی کی صدرسونیا گاندھی نے ہاردک پٹیل کی تقرری کو فوری طور پر منظوری دے دی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ یہ وہی ہاردک پٹیل ہیں جنہوں نے گجرات میں 'پٹیدار ریزرویشن موومنٹ' چلائی تھی، یہ موو منٹ جولائی سنہ 2015 میں شروع ہوئی تھی جس کا مقصد تھا کہ، پٹیدار برادری کو بھی( او بی سی) کی طرح ریزرویشن دیا جائے۔

پٹیل گجرات میں پٹیدار ریزرویشن تحریک کے چہرے کے طور پر ابھرے، اس تحریک کے بعد ان کی سیاسی گرفت مضبوط ہوگئی اور پھر 12 مارچ 2019 کو انہوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ تاہم، انہیں گجرات اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں تھی۔

مزید یہ کہ 12 مارچ سنہ 2019 میں راہل گاندھی نے گجرات کے گاندھی نگر ضلع میں ایک ریلی میں خود ہاردک پٹیل کو پارٹی میں شامل کیا تھا۔

اس موقع پر ہاردک پٹیل نے کہا تھا کہ' لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں نے کانگریس اور راہل گاندھی کا انتخاب کیوں کیا؟ 'میں نے راہول گاندھی کا انتخاب اس لئے کیا کیوںکہ وہ ایماندار ہیں۔ اور ان کے اندر ڈکٹیٹر شپ والی بات نہیں ہے اور یہ نہ اس پریقین نہیں رکھتے ہیں'۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا