English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا وائرس سے ہورہی پریشانیوں سے نمٹنے کے لیے آئی این ایف کا کل بروز اتوار آن لائن پروگرام۔ 25٫000 کے انعامات کا اعلان

share with us

بھٹکل 11 جولائی 2020(فکر وخبر نیوز) انڈین نوائط فورم (آئی این ایف) کی جانب سے کورونا وائرس کے عنوان پر ایک آن لائن پروگرام زوم ایپ پر کل بروز اتوار منعقد کیا جارہا ہے جس میں کورونا وائرس سے ہونے والی پریشانیوں سی نمٹنے کےلئے لائحہ پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی اور دیگر موضوعات پر بھی ماہرین اپنی بات رکھیں گے 

آئی این ایف کے جنرل سیکرٹری جناب معاذ جوکاکو نے فکرو خبر کو بتایا یہ پروگرام رات 7:30 بجے شروع ہوگا اور رات 9:30 بجے تک جاری رہے گا۔ 
انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام میں مشہور تاجر آئی ڈی فرش فوڈ کے مالک جناب پی سی مصطفی صاحب، امریکہ میں خدمت انجام دینے والے بھٹکل کے معروف ڈاکٹر طیب جوکاکو صاحب، ڈاکٹر محمد شان صاحب اور اسلامک اسکالر جناب عمران سیٹھ صاحب  تجارت، معیشت، دوائیاں سائنس اور اسلام کے موضوعات پر ماہرین اظہار خیال کریں گے۔
اس آن لائن پروگرام بھٹکلی شخص دنیا کے کسی بھی حصہ سے شرکت کرسکتا ہے جن کے لئے کوئز مقابلہ کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں جیتنے والوں کو 25 ہزار تک کے انعامات دیے جائیں گے۔
 
پروگرام میں اس لنک کے ذریعہ شامل ہوسکتے ہیں۔

 زوم ایپلیکیشن لنک 

Click Here Directly to Join Zoom Meeting https://us02web.zoom.us/j/85404952428

Zoom Meeting ID: 854 0495 2428

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا