English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا: پہلے نالے اور پھر دریا میں گرنے والی خاتون کیسے بچی؟

share with us

نیو جرسی:11جولائی 2020(فکروخبر/ذرائع) امریکی ریاست نیو جرسی میں سیلاب کی وجہ سے پہلے نالے اور پھر دریا میں گرنے والی خاتون معجزانہ طور پر بچ گئی۔

امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر پیسایک میں 24 سالہ ناتھلیہ برونو کھانے کی ڈلیوری کے لیے جا رہی تھیں کہ سیلاب کے پانی میں پھنس گئیں،خاتون کار سے باہر نکلنے میں تو کامیاب رہیں لیکن تیز پانی کے بہاؤ سے نہ بچ سکیں اور پہلے نالے اور پھر دریا میں جا گریں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ناتھلیہ برونو کا کہنا تھا کہ دریا میں گرنے کے بعد وہ پانی میں اس وقت تک تیرتی رہیں جب انہیں یہ محسوس نہ ہوا کہ وہ دریا کے کنارے پر پہنچ گئی ہیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اچھی تیراک نہیں ہیں، لیکن 5 سال کی عمر میں انہوں نے سوئمنگ کی کلاسز لی تھیں، جو ان کی جان پجانے میں مددگار ثابت ہوئیں۔اس سارے واقعے میں ناتھلیہ کو معمولی چوٹیں آئیں تاہم اس کی کار تباہ ہوگئی۔

فوڈ ڈلیور کرنے والی کمپنی ڈور ڈیش نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی ناتھلیہ کو مالی مدد کے ساتھ حادثاتی انشورنس بھی فراہم کرے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا