English   /   Kannada   /   Nawayathi

کاسرگوڈ میں دوبارہ کورونا انفیکشن خطرات میں اضافہ ، ایک ہفتہ کے لئے بڑے بازار بند

share with us

کاسرگوڈ 11جولائی2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) کاسرگوڈ میں ایک بار پھر کوروناوائرس کے معاملات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس دیکھتے ہوئے ایک ہفتہ کے لئے بڑی بازاروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کلی کڑاو، مچھلی اور سبزیوں کی منڈی چیڑکلا قصبہ، کنہامچھلی اور سبزی منڈی، تری کری پورہ، نلیشوارہ، کمبلے، کاسرگوڈ سبزی و مچھلی کی منڈی، کنجاتھور ماڑا مچھلی منڈی، اپالا مچھلی منڈی، اپالا حنفی بازار سبزیوں کی دکان، اور مجیر پلہ سبزیوں کی دکان۔ 17 جولائی تک بند کردیئے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ قصبہ گوڈ قصبے میں بازار جانے والی سڑکیں بند کردی گئیں۔

جمعہ 10 جولائی کو، یہاں سے 5 کاروباری افراد سمیت 11 افراد میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوگئی۔ چونکہ یہ بیماری روابط کے ذریعے پھیل رہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے سخت اقدامات کرنے کی فیصلہ کیا ہے۔  جمعہ کی شام ضلعی کلکٹر ڈاکٹر ڈی ساجت بابو، ضلعی سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈی شلپا، اور ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رمداس نے ایک اجلاس منعقد کیا جہاں صورتحال پر قابو پانے کے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

تیسرے مرحلے میں، جمعہ کو ضلع میں 11 افراد میں انفیکشن کی تصدیق ہوگئی۔ لہذا، وبائی امراض کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی کوشش میں سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

ذرائع : ڈائجی ورلڈ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا