English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی وزیر دفاع کرونا کا شکار، قرنطینہ منتقل

share with us

09 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر دفاع بینی گینٹز کرونا کا شکار افراد سے ملاقات کے بعد خود بھی اس وبا کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔

عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع کو کرونا مریضوں سے میل جول کے بعد قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔

تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا اسرائیلی وزیر دفاع کے کرونا کی رپورٹ مثبت ہے یا نہیں اور نہ ہی ان کی صحت کے بارے میں معلومات جاری کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ چند ایام میں اسرائیل میں کرونا کے متعدد لیڈر کرونا کا شکار ہوچکےہیں۔

اسرائیل میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 32 ہزار 711 ہوچکی ہے۔ گذشتہ ایک روز میں 1319 نئے مریضون کی تصدیق کی گئی تھی جب کہ اسرائیل میں کرونا سے کل ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 343  ہوچکی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا