English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی کی طرف سے بنگلہ دیش کو طبّی امداد

share with us

09 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع)ترکی نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں بنگلہ دیش کے دوسرے بڑے شہر چٹاگانگ کے 2 سرکاری ہسپتالوں کو وینٹیلیٹروں، اوور آل اور طبّی ماسکوں کی امداد فراہم کی ہے۔

ترکی کی تعاون و ترقیاتی ایجنسی TIKA کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق چٹاگانگ کے ہسپتالوں کو فراہم کی گئی امداد کی وصولی کی تقریب میں چٹاگانگ کے لئے ترکی کے اعزازی قونصل جنرل صلاح الدین قاسم خان اور ہسپتالوں کے منتظمین نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں قاسم خان نے کہا ہے کہ ترکی سالوں سے بنگلہ دیش کے عوام کی مدد کر رہا ہے اور امداد کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

چٹاگانگ سرکاری ہسپتال کے ڈائریکٹر بریگیڈئیر ہمایوں کبیر نے تقریب کے لئے اپنے تحریری پیغام میں کہا ہے کہ " آپ اور آپ کی ٹیم بنگلہ دیش کو درپیش کووِڈ۔19 کے خطرے کے دوران جس تعاون، کوشش اور خلوص کا مظاہرہ کر رہی ہے اس پر میں آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ کی فراہم کردہ امداد کے طفیل ہمارے ڈاکٹر، نرسیں اور دیگر صحت کا عملہ وباء کے خلاف سینہ سپر ہونے کے لئے تیار ہے۔ آپ نے خود کو جس عظیم مشن کے لئے وقف کر رکھا ہے اللہ رب العزت اسے پورا کرنے کے لئے آپ کو طاقت، ہمت اور صحت عطا فرمائے"۔

تقریروں کے بعد کووِڈ۔19 کے علاج کے دوران استعمال کے لئے ترکی کی طرف سے بھیجا گیا 1000 عدد N95 ماسک، 1000 اوور آل، 5 ہزار جراحی ماسک اور 2 وینٹیلیٹروں پر مشتمل طبٰی امدادی سامان منتظمین کے حوالے کر دیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا