English   /   Kannada   /   Nawayathi

یورپین یونین کامظلوم فلسطینیوں کیلئے22.7ملین یوروکی امداد کا اعلان

share with us

برسلز:09 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع) یورپین یونین نے مظلوم فلسطینیوں کیلئے22.7ملین یوروکی امداد کا اعلان کردیا۔

یورپین یونین سے جاری بیان کے مطابق مسائل سے دوچار فلسطینیوں کے لیے انسانی ہمدردری کی بنیاد پر 22.7ملین یورو کی امدادی رقم مختص کی گئی ہے۔

یورپین یونین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سےفلسطینیوں کےگھروں کو مسلسل گرایا جا رہا ہے اور ان مشکل حالات میں کمزور فلسطینی عوام کی امدادکیلئے یہ قدم اٹھارہے ہیں۔

بیان کے مطابق مغربی کنارے اور طویل عرصے سے محاصرے کے شکار غزہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران فلسطینی عوام شدید پریشانی کے عالم میں ہے اور اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں مسلسل گھروں کو گرائے جانے اور تعمیرات نے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

کمشنر برائے کرائسز منجیمنٹ یورپین یونین کا کہنا ہے کہ ان مشکل ترین حالات میں یورپی یونین کمزور فلسطینیوں کی جانوں اور معاش کے خطرات سے بچنے میں مدد کے لئے پرعزم ہے اور دیرینہ انسانی ہمددری کی بنیاد پر بطور ڈونر کمزرو لوگوں کی مدد کو تیار ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا