English   /   Kannada   /   Nawayathi

’ہم وہی کہتے ہیں جو ہم کرتے ہیں، اور ہم وہی کرتے ہیں جو ہم کہتے ہیں، یہی تو دُبئی ہے“

share with us

دُبئی09 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع) دُبئی کے فرمانروا اور تارکین و مقامی افراد کی ہر دلعزیز شخصیت شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دُبئی میٹرو کے ریڈ لائن رُوٹ کے سات نئے اسٹیشنز کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے ”ہم وہی کہتے ہیں جو ہم کرتے ہیں، اور ہم وہی کرتے ہیں جو ہم کہتے ہیں، ہم نے جو وعدہ کیا تھا، اسے بروقت پُورا کر دکھایا“۔

اس پیغام نے دُبئی میں مقیم تارکین وطن اور اماراتیوں کے دل جیت لیے ہیں۔ شیخ محمد بن راشد نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دُبئی کے 7 نئے میٹرو اسٹیشنز کی تصویریں بھی شیئر کیں۔ 

انہوں نے دُبئی میٹرو کی ریڈ لائن کے رُوٹ میں 15 کلومیٹر اضافے سے متعلق اس منصوبے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مزید سات نئے اسٹیشنزبنانے کے اس منصوبے پر 11 ارب درہم کی لاگت آئی ہے، جس پر 12 ہزار انجینئرز اور ٹیکنیشنز نے کام کیا۔
اس رُوٹ پر 50 نئی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ یہ نیا رُوٹ مسافروں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ ان اسٹیشنز پر کرائے کی وصولی سمارٹ گیٹس کے ذریعے ہو گی جن میں جدید ٹیکنالوجی کے حامل تھری ڈی کیمرے بھی نصب کی جا رہے ہیں۔جس کے نتیجے میں ماہانہ لاکھوں مسافروں کو سہولت پیدا ہو گی۔

خلیج ٹائمز کے مطابق دُبئی کے فرمانروا نئے اسٹیشنز کا افتتاح کرنے کے لیے جبل علی اسٹیشن پہنچے جہاں انہوں نے نئے اسٹیشنز کے رُوٹ پر میٹرو ٹرین کی ایکسپو 2020 اسٹیشن تک سواری کی، اس اسٹیشن کا جہاز کے پروں کی شکل والا ڈیزائن دیکھنے والوں کو مسحور کر کے رکھ دیتا ہے۔

جو کہ یقینی طور پرتیار کرنے والوں کی فنی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ شیخ محمد بن راشد نے اپنے ٹویٹر میں اس انتہائی خوبصورت کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ ایکسپو 2020 اسٹیشن پرنیلے رنگ کا ایک شاندار میموریل بھی تعمیر کیا گیا ہے جس کا ڈیزائن مشہور آرٹسٹ السعید نے تیار کیا ہے۔ نیلے رنگ کو استحکام، وفاداری، اعتماد، ذہانت اور امن کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا