English   /   Kannada   /   Nawayathi

عمان کے مرکزی بینک نے نیا نوٹ جاری کردیا

share with us

مسقط:09 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع) عمان کے مرکزی بینک نے 50 ریال کا نیا کرنسی نوٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جدید اور روشن عمانی سلطنت کی 50ویں سالگرہ کی خوشی کے موقع پر سینٹرل بینک نے 50 ریال کا نیا نوٹ جاری کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بینک کا کہنا ہے کہ نئے نوٹ کی ترسیل کا سلسلہ رواں ماہ میں ہی جلد شروع کردیا جائے گا۔ نیا پچاس ریالی نوٹ جلد عمانی شہریوں کی پہنچ میں ہوگا۔

عمان میں اس سے قبل کرنسی کے متعدد نئے نوٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔ لیکن 50 ریال کا نیا نوٹ خصوصی طور پر سلطنت کی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے اسے خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

خیال رہے کہ 50 ریال کے نئے نوٹ کے سلسلے کا یہ چھٹا ایڈیشن ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا