English   /   Kannada   /   Nawayathi

کورونا وائرس : دبئی حکومت کی عوام کیلئے بڑی سہولت

share with us

دبئی:09 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع) شہری اب گھر پر ہی اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروا سکتے ہیں اور اپنی پروازوں سے قبل ضروری طبی سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیاحت کے شعبے کی بحالی کے لیے سفری پابندیاں نرم کیے جانے کے بعد گھر پر کورونا ٹیسٹ کی سروس ایک لوجیسٹک فرم ‘ڈبز’ کی طرف سے متعارف کروائی گئی ہے۔

میڈی کلینک مڈل ایسٹ کی فراہم کردہ ایک میڈیکل ٹیم ٹیسٹ کے خواہش مند صارفین کے گھروں کا دورہ کرے گی جہاں ان کا سواب ٹیسٹ کیا جائے گا۔ صارفین کو ٹیسٹ کے نتائج آن لائن مہیا کیے جائیں گے۔

ڈبز کمپنی اپنے ہوم چیک ان پیکج میں کورونا ٹیسٹ کے علاوہ دیگر کئی سروسز بھی فراہم کر رہی ہے کہ جن میں سامان کا ڈس انفیکٹ کرنا اور ایئر پورٹ پر ترجیحی پاس کی فراہمی شامل ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا