English   /   Kannada   /   Nawayathi

افریقی ملک آئیوری کوسٹ کے وزیراعظم کابینہ اجلاس کے فوری بعد چل بسے

share with us

یاموسسو کرو:09 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع) افریقی ساحلی ملک آئیوری کوسٹ کے 61 سالہ وزیراعظم عمادو گون کولیبلی کو کابینہ اجلاس میں شرکت کے فوری بعد طبیعت بگڑنے پر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئیوری کوسٹ کے صدر الاسانے اوتارا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمادو گون کولیبیلی اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ صدارتی محل میں کابینہ اجلاس کے فوری بعد اچانک ان کی طبیعت بگڑنے پر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

صدر اوتارا نے وزیراعظم عمادون کی اچانک موت پر ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ عمادو گون نے 10 جنوری 2017 کو ملک کے نئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا اور وہ رواں برس اکتوبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں حکمراں جماعت کے امیدوار بھی تھے۔

وزیراعظم عمادو گون حال ہی میں فرانس سے لوٹے تھے، وہ دو ماہ تک فرانس میں رہے تھے جہاں ان کا مکمل چیک اپ کیا گیا تھا اور ڈاکٹرز نے انہیں دو ہفتے تک آرام کرنے کی ہدایت کی تھی۔ 2012 میں وزیراعظم عمادو گون کے دل کا آپریشن بھی ہوا تھا۔

صدر الاسانے اوتارا نے ٹویٹر پر وزیراعظم عمادو کے ساتھ 30 سالہ سیاسی رفاقت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا