English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی حکومت نے گاندھی فیملی سے متعلق ۳ ٹرسٹوں کی تفتیش کے لئے بنائی کمیشن ، راہل بولے سب کو اپنی طرح سمجھ رہے ہیں مودی

share with us

:09 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع)مودی حکومت نے گاندھی فیملی سے متعلق ۳؍ اہم ٹرسٹوں میں منی لانڈرنگ ، انکم ٹیکس اور ایف سی آر اے  کے معاملے  میں بے ـضابطگیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی وزارتی پینل تشکیل دیا ہے جو ان ٹرسٹ کے خلاف ہونے والی تفتیش کے معاملات پر نظر رکھے گا اور اس سے حکومت کو بھی باخبر کرتا رہے گا۔ یہ تین ٹرسٹ ہیں راجیو گاندھی فائونڈیشن ، راجیو گاندھی چیریبٹیل ٹرسٹ اور اندرا گاندھی میموریل ٹرسٹ  ۔ ان تینوں پر حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ منی لانڈرنگ کے معاملات میں ملوث ہیں۔ اس لئے ان کے خلاف تفتیش ضروری ہے۔ اسی کے تحت اعلیٰ سطحی وزارتی گروپ تشکیل دیا جارہا ہے جو تمام معاملات پر نظر رکھے گا۔
 واضح رہے کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی ان تینوں میں سے ۲؍ ٹرسٹوں کی چیئر پرسن ہیں۔ وہ راجیو گاندھی فائونڈیشن اور چیریٹیبل ٹرسٹ دونوں کی صدر ہیں جبکہ راہل گاندھی ان دونوں ٹرسٹ میں اہم ٹرسٹی ہیں۔ 

’’سچ کیلئے لڑنے والوں کو ڈر نہیں لگتا ‘‘

 اپنے خاندان سے متعلق ٹرسٹوں کی خلاف انکوائری شروع کروانےپر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی سرکار کو کھر ی کھری سنائی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’وزیر اعظم مودی سبھی کو اپنے جیسا سمجھتے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ ہر کسی کی کوئی نہ کوئی قیمت ہے یا پھر اسے ڈراکر دھمکاکر اپنا ہمنوا بنایا جاسکتا ہے لیکن یہ بات میں واضح کردوں کہ مودی جی کبھی یہ نہیں سمجھ سکیں گے کہ جو سچ کیلئے لڑتے ہیں  نہ انہیں ڈر لگتا ہے اور نہ وہ خریدے جاسکتے ہیں۔ یہ حرکت مودی جی کی گھبراہٹ کو واضح کرتی ہے۔‘‘

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا