English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلم ”محمد دی میسنجر آف گاڈ“پر پابندی عائد کرنے کیلئے مزکر تحفظ اسلام ہند نے کیا مطالبہ!

share with us


ناموس رسالتؐ کی شان اقدس میں گستاخی مسلمان کبھی برداشت نہیں کرسکتے: محمد فرقان

 

    بنگلور:08 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع):ایرانی فلم ڈائریکٹر ماجد مجیدی نے نبی کریم ﷺ کی حیات مبارکہ پر سن 2015ء میں ”محمد دی میسنجر آف گاڈ“ فلم بنائی تھی۔ جسے اب ہندی ڈبنگ کے ساتھ 21 /جولائی 2020ء کو بھارت میں پریمئیر شو کے ذریعے ریلیز کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ اس فلم میں ایرانی آرٹسٹوں اور ایک ہندوستانی موسیقار نے حصہ لیا ہے۔ اس فلم میں حضورﷺ اور حضرات صحابہؓ کی نقالی کی گئی ہے۔اس پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مرکز تحفظ اسلام ہند کے ڈائر یکٹرمحمد فرقان نے کہا کہ یہ کوئی کارثواب اور دین اسلام کی خدمت نہیں، بلکہ پیغمبر اسلام اور حضرات صحابہ کی شان میں کھلی گستاخی اور سراسر اسلام مخالف بدترین حرکت ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں حضرت موسیٰ، حضرت عیسیٰ اور حضرت یوسف علیہم السلام کی زندگیوں پر فلمیں بنائی گئیں جس پر مسلمانوں نے کافی احتجاج کیا اور آوازیں بلند کرتے ہوئے ان پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے باوجود کہ یہ سلسلہ روکا جاتا اسلام دشمن طاقتوں نے امام الانبیاء حضرت محمد رسول اللہﷺ کی حیات طیبہ پر فلم بنائی اور اب ہندوستان جیسے جمہوری ملک میں اسے ریلیز کرنے کی تیاری کی خبر دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھوس پہنچانے اور اس کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی ایک گھناؤنی سازش کے مانند ہے۔محمد فرقان نے کہا کہ یہ جہاں ایک گھناؤنی سازش ہے وہیں ناموس رسالتؐ کی شان اقدس میں گستاخی کے مترادف ہے۔جسے مسلمان کبھی برداشت نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ ہم مرکز تحفظ اسلام ہند کی جانب سے حکومت ہند سینسر بورڈ آف انڈیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس فلم پر پابندی عائد کرے۔ نیز امت مسلمہ کے ہر ایک فرد سے بھی اس فلم کا بائیکاٹ کرنے اور مسلمانوں کی ہر ایک دینی، ملی و سماجی تنظیموں سے بھی اس گھناؤنی سازش کے خلاف آواز اٹھائیں اور اس پر پابندی کا حکومت سے مطالبہ کرنے کیلئے اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ انبیاء کی زندگی کو فلمانا رنگ دیکر انکی تصویر اور شبیہ بنانا قطعی ناجائز اور غیر شرعی و غیر اسلامی فعل ہے۔جسکو روکنا کسی ایک فرد کی ذمہ داری نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی مجموعی ذمہ داری ہے، جو وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔مرکز تحفظ اسلام ہند کے ڈائر یکٹرمحمد فرقان نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی شان پر کوئی حرف آئے اور ہم خاموش رہیں اس سے بہتر ہیکہ اس سے پہلے ہمیں موت آجائے!
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا