English   /   Kannada   /   Nawayathi

برطانیہ نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بحال کرنے کا فیصلہ کیا

share with us

لندن :07 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع) برطانیہ نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہتھیاروں کی فروخت بحال کرنے کے باوجود سعودی فورسز کے اقدامات پر تحفظات موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر تجارت نے خلیجی ریاست سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر عائد پابندی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ نے سعودی عرب کو اسحلے کی فروخت بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

برطانوی وزیر تجارت لز ٹرس کا سعودیہ کو ہتھیاروں کی فروخت بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی فورسز کے اقدامات پر تحفظات موجود ہیں لیکن تحفظات کے باوجود ہتھیاروں کی فروخت بحال کررہے ہیں۔

لز ٹرس کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس برطانوی عدالت نے سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے پر ایک سال کی پابندی عائد کی تھی۔

برطانوی وزیر تجارت نے کہا کہ عدالت نے ہتھیاروں کی فروخت سے قبل ان کے استعمال کا جائزہ لینے کا حکم دیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ یقین ہے کہ سعودی حکومت عالمی انسانی قوانین پر عمل کرے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس برطانوی عدالت نے موقف اختیار کیا تھا کہ برطانیہ نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کے فروخت میں غیر قانونی طریقہ کار اپنایا، اسلحے کی تجارت کے خلاف مہم میں موقف اپنایا گیا تھا کہ برطانوی بموں اور لڑاکا طیاروں سے یمن میں تشدد پروان چڑھ رہا ہے، جہاں سعودی اتحاد حوثی باغیوں کے خلاف 2015 سے کارروائیاں کر رہا ہے۔

برطانیہ کے تجارتی سیکریٹری لیام فوکس کا کہنا تھا کہ ہم اس فیصلے سے متفق نہیں اور اپیل کی اجازت طلب کریں گے اور اس دوران ہم سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو نئے لائسنسز جاری نہیں کریں گے جسے یمن تنازع میں استعمال کیے جانے کا خدشہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا