English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرونا روک تھام کے حوالے سے امریکا ڈبلیو ایچ او چپقلش کا افسوس ناک نتیجہ برآمد

share with us

واشنگٹن: 07 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع)کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں امریکا اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مابین جاری چپقلش کا افسوس ناک نتیجہ برآمد ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکا نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے الگ ہونے کا نوٹس جاری کر دیا، امریکا 6 جولائی 2021 کو عالمی ادارہ صحت سے با ضابطہ طور پر علیحدہ ہو جائے گا۔

عالمی ادارہ صحت سے الگ ہونے کا نوٹس کانگریس اور اقوام متحدہ کو بھی جمع کرا دیا گیا، ٹرمپ انتظامیہ نے دست برداری کا نوٹس یو این سیکریٹری جنرل کو جمع کرایا، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا اگلے برس 6 جولائی کو ڈبلیو ایچ او سے الگ ہو جائے گا۔
خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت سے علیحدہ ہونے کے لیے ایک سال قبل نوٹس دیا جاتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈبلیو ایچ او کے فنڈز پہلے ہی روک چکے ہیں۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران ٹرمپ کئی مرتبہ عالمی ادارہ صحت پر شدید تنقید کر چکے ہیں، انھوں نے کہا تھا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا امریکا کے ساتھ سلوک برا رہا ہے، ایسے سلوک پر محسوس ہوتا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کو چین کنٹرول کر رہا ہے۔

دوسری طرف ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری امریکا کے رویے سے متفق نہیں ہے، امریکا ڈبلیو ایچ او کے حلقے سے نکل کر پاور پالیٹکس کر رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا