English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل واطراف کے 181مسافر کو لے کر دوسری چارٹرڈ فلائٹ دبئی سے آج منگلورو کے لئے بھرے گی اڑان 

share with us

بھٹکل 07/ جولائی 2020(فکروخبر نیوز) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد بھٹکل واطراف کے افراد کو ان کے آبائی وطن پہنچانے کا کام زوروں پر جاری ہے۔ 12جون کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ تمام تر مراحل آسانی کے ساتھ حل ہونے کے بعد آج رات دوسری چارٹرڈ فلائٹ رات ایک بجے 181مسافروں کو لے کر منگلورو ایرپورٹ پر اترنے والی ہے۔ اس بات کی اطلاع تنظیم کے نائب صدر جناب عتیق الرحمن صاحب منیر ی نے فکروخبر کو دی ہے۔ 

ملحوظ رہے کہ چارٹرڈ فلائٹ کے انتظامات میں جناب عتیق الرحمن صاحب منیری کا اہم رول رہا ہے جو دیگر احباب کے تعاون سے دبئی میں پھنسے افراد کو وطن لوٹانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں جس کی ہر طرف سے ستائش کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بسوں کے ذریعہ دبئی سے یہ افراد رأس الخیمہ ایرپورٹ پہنچے گے جہاں سے شام سات بجے اسپائس جیٹ کی فلائٹ منگلورو کے لئے اڑان بھرے گی۔ ہم نے منگلورو اور اترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر، حکومتِ کرناٹکا اور تمام تر ذمہ داران سے بات چیت کی ہے۔ اس مرتبہ اس فلائٹ کا بندوبست کرنے میں بہت سے رکاوٹیں بھی سامنے آئیں لیکن اللہ کے فضل سے یہ مسئلہ حل ہوگیا اور آج 181افراد گھر لوٹ رہے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ہم نے کورنٹائن کے لئے علی پبلک اسکول اور ہوٹل کلا پراڈئز کا انتخاب کیا ہے اور مجلس اصلاح وتنظیم کے ذمہ داران کی جانب سے یہاں تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ 
انہو ں نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے 23جون کی تاریخ طئے کی تھی لیکن نہیں ہوسکی۔ اس کے بعد 27جون طئے کی گئی، اس کے بعد 4جولائی لیکن ان مذکورہ تاریخوں میں ممکن نہ ہوسکا۔ اب الحمدللہ آج یعنی 7جولائی کو اس راستے میں سامنے آنے والے تمام تر مراحل حل ہوچکے ہیں۔
اس فلائٹ میں اترکنڑا ضلع میں بھٹکل سمیت، مرڈیشور، منکی، سرسی، سرلگی وغیرہ کے افراد شامل ہیں جن میں کچھ حاملہ خواتین بھی ہیں۔

 انہو ں نے تمام تر انتظامات کرنے پر تعاون کرنے والوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔ بالخصوص جناب سید خلیل الرحمن صاحب، جناب رحمت اللہ راہی، جناب ابومحمد مختصر، جناب شہریار خطیب، یاسر قاسمجی، جیلانی محتشم، آفاق نائطے، طہ معلم، معاذ شاہ بندری وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا