English   /   Kannada   /   Nawayathi

حکومت کوویڈ ۔19 کا سامان زائد قیمت پر خرید رہی ہے : یوٹی قادر کا الزام

share with us

 منگلورو 07 جولائی 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) کانگریس کے ایم ایل اے اور سابق وزیر صحت یو ٹی قادر نے الزام لگایا کہ وزیر اعلی بی ایس یدیورپا کی قیادت والی بی جے پی حکومت اصل قیمت پر دوگنے سے زیادہ کوویڈ 19 کا سامان خرید رہی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا، "حکومت 500 روپے مالیت کے سینیٹائیزرز 900 روپے میں خرید رہی ہے۔ تھرمل میٹر کے لئے 9000 روپے دیئے گئے ہیں جبہکہ اس کی اصل قیمت 1200 روپے ہے ۔ انہوں نے مزید COVID مریضوں کے لئے ایمبولینس سروس میں تاخیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، "اگرچہ وبائی بیماری شروع ہوئے تین ماہ ہوئے ہیں، لیکن ریاستی حکومت ابھی بھی ضرورت مند مریضوں کے ئے پوری طرح سے ایمبولینس کا انتظام نہیں کرسکی ہے۔  

واضح رہے کہ 3 جولائی کو سدارمامیا نے کورویڈ 19 کے علاج کے لئے آلات کی خریداری پر کئی طرح کے الزامات عائد کئے تھے اور اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

ریاست میں مجموعی CoVID-19 کے معاملات پچیس ہزار سے تجاوز کرچکے ہیں ۔ اس وقت ریاست بھر میں 14،385 فعال معاملات زیر علاج ہیں۔ریاست میں کوویڈ 19 کی کل اموات بھی بڑھ کر 401 ہوگئی ہیں۔ 

ادیاوانی کے ان پٹ کے ساتھ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا