English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلورو : دل دہلانے والے واقعہ کے بعد علاقہ کے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل

share with us

منگلورو 7 جولائی2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) تودہ گرنے سے زندہ دفن ہونے والے دو بچوں کی اموات کا معاملہ سامنے آنے کے بعد  اسی مقام پر رہائش اختیار کرنا یہاں کے مکینوں کے لئے ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے ۔ یہاں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ اس موسم میں اب یہ جگہ رہائش کے لئے ٹھیک نہیں۔ حالات ایسے ہیں کہ کبھی بھی کوئی واقعہ رونما ہوسکتا ہے۔ اس لئے گور پور گرام پنچایت کے علاقے بنگلیگوڈے ، ماتھاگڈڈے علاقے کے تمام مکانوں کے رہائشی محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق اس علاقہ میں 180 مکانات ہیں اور 40 مکانات ریڈ زون میں واقع ہیں ، جو انتہائی خطرناک علاقہ ہے۔  اتوار کی شام ہی متعدد رہائشیوں کو دوسری جگہ منتقل کردیا گیا تھا ، اور باقی افراد کو پیر کے روز بنگلیگوڈے کے علاقے سے باہر منتقل کردیا گیا تھا۔ انہیں گور پور اسکول ، پی یو کالج ، اور ہاسٹل میں عارضی پناہ گاہ فراہم کی گئی ہے۔ رہائشیوں میں سے کچھ اشرایا مراکز میں قیام پذیر ہیں۔

محکمہ ریونیو نے ان مکینوں کی صورت میں کرایہ پر 2500 روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کرایے کے مکانوں میں مقیم ہوں گے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والی شاہدہ گھر میں زیر علاج ہے اور صحت یاب ہو رہی ہے۔

ڈائجی ورلڈ کے ان پٹ کے ساتھ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا