English   /   Kannada   /   Nawayathi

گیلانی کا خط فرضی، پاکستان سے ہوا تھا جاری : کشمیر پولیس

share with us

:07 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع)کشمیر زون پولیس نے سینئیر علحیدگی پسند رہنما سید علی گیلانی سے منصوب کیے گئے ایک خط کی تردید کی ہے۔

گزشتہ دنوں سید علی گیلانی کی جانب سے ایک خط اور آڈیو پیغام منظر عام پر آیا تھا جس میں انہوں نے آل پارٹی حریت کانفرنس سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ لیا تھا۔ لیکن آج کشمیر پولیس نے گیلانی کے اہل خانہ کا حوالہ دیتے ہوئے ان خبریوں کی تردید کی۔

syed ali shah geelani letter is fake: police

گیلانی کا خط فرضی، پاکسان سے جاری ہوا ہے: کشمیر پولیس

کشمیر زون پولیس نے ٹویٹر پر گیلانی کے خط کی تصویر مشتہر کرکے لکھا کہ' سید علی گیلانی کے اہل خانہ کے مطابق یہ خط فرضی ہے اور یہ سینئیئر علحیدگی رہنما کی جانب سے جاری نہیں کیا گیا بلکہ یہ خط پاکستان کی جانب سے شائع کیا گیا۔'

پولیس نے مزید کہا ہے کہ جو افراد اس خط کو سوشل میڈیا پر شیئر، امن و امان میں خلل اور تشدد کو مزید بڑھانے کی کوشش کرینگے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار ہے جب پولیس نے کسی بھی علحیدگی پسند رہنما کے معاملے میں تصدیق یا تردید کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا