English   /   Kannada   /   Nawayathi

کویت حکومت کے اس قانون سے لاکھوں ہندوستانی ہونگے متاثر

share with us

:07 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع)کورونا بحران کے درمیان کویت میں بسے ہندوستانیوں کے لیے ایک بری خبر سامنے آ رہی ہے۔ وہاں لاکھوں ہندوستانی کی ملازمت خطرے میں ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ کویت میں قومی اسمبلی کی قانونی کمیٹی نے بیرون ملکی ملازمین کی تعداد کم کرنے سے متعلق ایک بل کے ڈرافٹ کو منظوری دے دی ہے۔ اگر یہ قانون پاس ہو جاتا ہے تو کم از کم 7 لاکھ ہندوستانیوں کو خلیجی ملک کویت چھوڑنا پڑ سکتا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق کمیٹی نے ڈرافٹ ایکسپیٹ کوٹہ بل کو آئینی قرار دیا ہے۔ اس بل میں یہ تجویز ہے کہ ہندوستانیوں کی تعداد ملک کی 48 لاکھ آبادی کا 15 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس بل کو آئینی جامہ پہنانے کے لیے آگے ایک دیگر کمیٹی کو منتقل کیا جائے گا۔

ایک اندازے کے مطابق کویت میں اس وقت ہندوستانیوں کی تعداد 14 لاکھ ہے۔ یہ مصر کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ مذکورہ بل میں دیگر ممالک سے متعلق لوگوں کے لیے بھی اسی طرح کے کوٹہ کی تجویز رکھی گئی ہے۔ کویت میں وہاں کے بنیادی شہری ہی اقلیت بن کر رہ گئے ہیں اور ایسے میں ملک کی حکومت کے ذریعہ لائے گئے اس بل کو اس شکل میں دیکھا جانا چاہیے کہ کویت اب ایک ایسا ملک نہیں بننا چاہتا جہاں دیگر ممالک کے لوگ اکثریت میں ہوں اور ساتھ ہی ساتھ کویت بیرون ملکی ملازموں پر اپنے انحصار کو بھی کم سے کم کرنا چاہتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا