:اور ہر طرح کے
حیدرآباد یونیورسٹی میں فلسطین یکجہتی مارچ کیلئ ... وزیراعظم مودی کے بیان کی مذمت کرنے پر اقلیتی مورچ ... ہریدوار میں ہندو شدت پسندو کی مسلم نوجوان کو پریش ... وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ ... نم آنکھوں کے ساتھ مولانا عبدالعلیم فاروقی کی تدفی ... وزیراعظم کے متنازعہ بیان بازی پر الیکشن کمیشن کا ... فطرت سے بغاوت کا نتیجہ: جنوبی کوریا میں ہر بچے کی پ ... ہالینڈ کے معروف اداکاردینِ اسلام میں داخل ...

:07 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع)کانپور کے چوبے پور میں ہوئے تصادم کے تقریباً 75 گھنٹے گزر جانے کے باوجود جرائم پیشہ وکاس دوبے کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا ہے۔ اس معاملے میں لاپروائی برتنے والے 3 مزید پولس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ 8 پولس اہلکاروں کے شہید ہونے کے بعد پولس کی کئی درجن ٹیمیں وکاس کی تلاش میں لگی ہوئی ہیں۔ کانپور کے سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ دنیش کمار نے بتایا کہ ڈیوٹی میں لاپروائی کرنے پر چوبے پور کے سب انسپکٹر کنور پال، سب انسپکٹر کرشن کمار (کے کے) شرما اور کانسٹیبل راجیو کو معطل کر دیا گیا ہے۔ جیسے جیسے معاملے میں جانکاری مل رہی ہے، لگاتار کارروائی کی جا رہی ہے اور سبھی تھانوں کی ٹیمیں الرٹ پر ہیں۔
اُدھر پولس افسر روزانہ بیکرو گاؤں پہنچ رہے ہیں اور واقعہ میں شامل وکاس سمیت سبھی بدمعاشوں کی مجرمانہ تاریخ کھنگال رہے ہیں۔ ریاست کی سرحدوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ نیپال بارڈر پر بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ وکاس کی آخری لوکیشن پولس نے اوریہ میں ٹریس کی تھی۔ وہیں پولس نے بیکرو گاؤں میں وکاس کے مکان کو زمین دوز کر دیا ہے۔ اس کے گھر سے کثیر مقدار میں اسلحہ بارود برآمد ہوا ہے۔
آئی جی موہت اگروال کے مطابق ڈویژن سطح پر پولس کی کئی درجن ٹیموں کو لگایا گیا ہے جب کہ ہیڈکوارٹر سطح سے بھی کئی ٹیموں کو موسٹ وانٹیڈ وکاس دوبے کی تلاش میں لگایا گیا ہے۔ اس میں ایس ٹی ایف کی بھی ٹیمیں شامل ہیں۔ اس سرچ آپریشن میں کئی سو پولس والے ریاست اور ریاست سے باہر ہسٹری شیٹر وکاس دوبے کی تلاش کر رہے ہیں۔
پولس کو کل وکاس کے گھر سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا ہے۔ اے ایس پی دنیش کمار کے مطابق 6 طمنچے اور 15 بم کے علاوہ 25 کارتوس بھی ملی ہے۔ جس طرح سے اس کے یہاں اسلحہ ملے ہیں، اس کے دیگر کنکشنز پر بھی پولس نظر رکھ رہی ہے۔ موسٹ وانٹیڈ ہسٹری شیٹر وکاس دوبے کے ساتھ واردات میں شامل رہے ساتھی دیاشنکر اگنی ہوتری عرف کلو سے پولس پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ اس نے بھی کچھ ضروری راز پولس کو بتائے ہیں۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |