English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی حکومت پر وینٹٰی لیٹر خریداری معاملہ میں گھوٹالہ کا کانگریس نے لگایا سنگین الزام

share with us

:06 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع)کانگریس نے الزام لگایا کہ حکومت نے وینٹی لیٹر کی خریداری میں بڑے پیمانہ پر گڑبڑی کی ہے اور کورونا وبا کے دور میں ملک کے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔

کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ نے پریس کانفرنس میں کہاہے کہ ملک میں کورونا متاثرین کی تعدادا چھ لاکھ 73ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔ وبا کا قہر اتنا زیادہ ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ریکارڈ تعداد میں اس بیماری سے لوگوں کی موت ہوئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 20ہزارکے قریب پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پبلک سیکٹر کی کمپنیوں نے وزیراعظم کیئر فنڈ میں پیسہ ڈالا ہے اور 31مارچ کو چالیس ہزار وینٹی لیٹر کی خریداری کا حکومت نے آرڈر دیا لیکن اسے اب بتانا چاہئے کہ کیا اس فنڈ سے یہ وینٹی لیٹر خریدے گئے۔

ترجمان نے کہا کہ حکومت جب بھی بڑی خریداری کرتی ہے تو اس کے لئے کھلاٹنڈر طلب کیا جاتا ہے۔ ملک کے عوام کو بتایا جانا چاہئے کہ کیا ان وینٹی لیٹروں کی خریداری کے لئے ٹنڈر طلب کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ جب ملک میں ڈیڑھ لاکھ میں وینٹی لیٹر خریدا جاسکتا ہے تو حکومت نے چار لاکھ روپے دیکر یہ کیوں خریدا۔ دوسری بات ڈاکٹروں اور سرکاری ڈاکٹروں کے پینل نے کہاکہ وینٹی لیٹر استعمال کے لائق ہی نہیں ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا