English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں ایس ایس ایل سی کے 32 طلبا میں کورونا کی تشخیص

share with us

بنگلورو05؍جولائی 2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق ایس ایس ایل سی کے 32 طلباء میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد دیگر طلبا کو کورنٹائن کیا گیا ہے۔ 

3 جولائی تک 14،745 غیرحاضریوں کے ساتھ 7.60 لاکھ سے زیادہ طلباء نے امتحان لکھا۔ حکومت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 3،911 طلباء کنٹمنٹ زون میں ہونے کی وجہ سے امتحانات میں شریک نہیں ہوئے تھے۔ بیمار ہونے کی وجہ سے کل 863 طلباء امتحانات میں شریک نہیں ہوسکے۔
 
گذشتہ ہفتے ہاسن سے تعلق رکھنے والے دسویں جماعت کے طالب علم میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ مبینہ طور پر اس طالب علم نے 25 جون کو کورونا وائرس ٹیسٹ لینے کے باوجود ایک امتحان لکھا تھا۔ اس کا مثبت نتیجہ مبینہ طور پر امتحان لکھنے سے فارغ ہونے کے فورا بعد ہی سامنے آیا ہے۔

ایس ایس ایل سی امتحانات جو اس سے قبل 27 مارچ سے 9 اپریل کے درمیان طے شدہ تھے کوویڈ 19 وبائی بیماری کے سبب ملتوی کردیئے گئے تھے۔ مئی میں، کرناٹک کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ یہ امتحانات 25 جون سے 3 جولائی کے درمیان ہوں گے۔ حکومت نے یہ بھی کہا تھا کہ جملہ حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے۔ 

حکومت نے کہا تھا کہ محکمہ صحت کے ذریعہ امتحان ہال میں داخل ہونے والے ہر شخص کا باڈی ٹیمپریچر بھی معلوم کیا جائے گا۔

 دی نیوز منٹ کے ان پٹ کے ساتھ

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا