English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرونا کی وبا سے متاثرہ ایک سو مریضوں کا بلڈ پلازما سے کامیاب علاج : سعودی عرب کی وزارت صحت

share with us

ریاض:04 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کرونا کی وبا سے متاثرہ ایک سو مریضوں کا بلڈ پلازما سے کامیاب علاج کیا گیا ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے مملکت میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی صحت یابی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صحت یاب ہونے والوں میں ایسے کرونا مریض بھی شامل ہیں جن کا علاج بلڈ پلازما سے کیا گیا۔
سعودی عرب میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے بلاڈ پلازما کا طریقہ کار محقیقین اور ایک سائنسی تحقیقی مرکز کی جانب سے اپنایا گیا تھا۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے 512 افراد نے اپنے خون کے عطیات دیے ہیں۔ اس سے اس امر کی عکاسی ہوتی ہے کہ شہریوں میں کرونا متاثرین کے علاج اور ان کی بحالی کیمثبت سوچ اور شہریوں کی دلچسپی موجود ہے۔


وزارت صحت کا کہنا ہے کہ خون کا پلازما کرونا کے مریضوں کے علاج کے لیے ایک کامیاب ذریعہ ثابت ہو رہا ہے۔ خون کا عطیہ آپریشن تھیٹر اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں موجود مریضوں کو دیا جاتا ہے۔وزارت نے صحت نے مزید کہا کہ بلڈ پلازما میں بہت سے اجزاء شامل ہیں جو انسانی جسم کو بیماری سے صحت میں بدلنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان میں سب سے اہم اینٹی بیکٹیریل اینٹی باڈیز ہیں۔
لہٰذا برآمد شدہ پلازما جس میں یہ اینٹی باڈیز موجود ہیں ایک بنیادی دفاعی لائن تشکیل دے سکتے ہیں اور مریضون میں ان کے استعمال کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل دمام کے کنگ فہد سپیشلسٹ ہسپتال کے اونکالوجی سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ہانی حسن الہاشمی نے بھی انکشاف کیا تھا کہ سعودی عرب میں پلازما کے ذریعے کورونا کے مریضوں کا علاج بہت کامیاب ثابت ہو رہا ہے اور اس طریقہ علاج سے کورونا کے مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
ڈاکٹر الہاشمی جو کہ سٹیم سیل ٹرانسپلاٹیشن، ہیماٹولوجی اور اونکالوجی کنسلٹنٹ بھی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر کورونا کے مریضوں پر بلڈ پلازما کے ذریعے کیے گئے علاج کے بہت حوصلہ افزاء نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ پلازما لگانے کے بعد کورونا مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر الہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ پلازما کے علاج سے مریضوں کی زندگی کو کسی قسم کے خطرات بھی لاحق نہیں ہوئے جو بہت اُمید افزا بات ہے۔کسی بھی مریض کے پلازما سے علاج کرنے سے پہلے دیکھا جاتا ہے کہ کیا اس کے لیے یہ طریقہ علاج مناسب رہے گا۔ اسی طرح پلازما عطیہ کرنے والے کو بھی ایک پروسیجر سے گزرنا پڑتا ہے جس کے بعد اس کے خون سے پلازما حاصل کیا جاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا