English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا میں پولیس اہلکار تشدد کے پرانے طریقوں سے باز نہ آئے

share with us

واشنگٹن:04 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع) امریکی ریاست واشنگٹن میں پولیس اہلکار تشدد کے پرانے طریقوں سے باز نہ آئے۔

واشنگٹن میں پولیس اہلکار  پھر 2 مظاہرین کی گردن پر گھٹنے رکھ کر بیٹھ گئے، اس موقع پر مظاہرین کے ساتھیوں نے مداخلت کرکے دونوں افراد کو پولیس تشدد سےبچایا۔ سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی موت بھی پولیس کی جانب سے گردن پر گھٹنا رکھنے کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی تھی تاہم امریکی پولیس اب بھی وہی طریقہ استعمال کررہی ہے۔

واضح رہے کہ سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت کے بعد امریکا بھر میں پرتشدد احتجاجی مظاہروں کے بعد کئی ریاستوں میں پولیس کے محکمے میں اصلاحات متعارف کروائی گئی تھی لیکن ابھی بھی امریکا بھر میں اس طرح سے واقعات میں کمی نہیں آرہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا