English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرونا کیسز بڑھنے سے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ پھر متاثر

share with us

04 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع)فلسطینی اراضی میں کرونا کی وبا کے دوبارہ پھیلنے کے بعد مسجد اقصیٰ میں ایک بار پھر جمعہ اور دیگر با جماعت نمازیں متاثر ہوئی ہیں۔ کل جمعہ کے روز مجموعی طور پر پندرہ ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

جمعہ کے روزاسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں  اور پابندیوں کے باوجود جمعہ کو 15 ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کی۔

اس موقعے پر الشیخ یوسف ابو اسنینہ نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز کی امامت کی۔ انہوں نے کرونا کی وبا کی وجہ سے جمعہ کا خطبہ مُختصر رکھا اور ساتھ ہی شہریوں پر زور دیا وہ مسجد اقصیٰ میں آمد ورفت کا سلسلہ جاری رکھیں اور قبلہ اول سےاپنا تعلق مضبوط سے مضبوط تر بنائیں۔

انہوں نےکہا کہ القدس اور مسجد اقصیٰ پر صرف مسلمانوں کا حق ہے اور اس پر کسی کو اعتراض کی گنجائش نہیں۔ انہوں نے مسجد اقصیٰ کے نمازیوں کی نگرانی کے لیے اسرائیلی بلدیہ کی طرف سے مسجد کےاطراف میں کیمرے نصب کرنے کی شدید مذمت کی۔

مسجد اقصیٰ کے خطیب نے رام اللہ حکومت کی طرف سے قبلہ اول کے بارے میں متنازع قوانین اور کفر فجور کے جواز کے قوانین وضع کرنے پر کڑی تنقید کی۔

خیال رہے کہ مسجد اقصیٰ کرونا وبا کی وجہ سے اڑھائی ماہ تک بند رہی۔ حال ہی میں مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے کھولا گیا ہے۔ اس موقعے پر نمازیوں نے کرونا وبا کے حوالے سے طبی اور حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا