English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر خلوصی آقار کا دورہ لیبیا اور ترک صدر کے اہم پیغامات

share with us

04 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع)وزیر ِ دفاع خلوصی آقار اور  مسلح افواج کے سربراہ جنرل گولیر لیبیا کے دورے پر ہیں۔

دونوں سربراہان مطابقت میمورنڈم کے دائرہ کار میں سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے لیبیا روانہ ہوئے ہیں۔

آقار اور گولیر نے فوجی تقریب کے بعد مطابقت کے دائرہ عمل میں تشکیل پانے والی دفاعی س،ا تی تعاون اور تربیتی  تعاون  کمانڈر شپ کا دورہ کیا۔

اس دورے کے بارے میں اعلانات کرنے والے صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ لیبیا میں حکومت اور ہمارے درمیان طے معاہدوں کو سنجیدہ اور پر عزم طریقے سے جاری رکھنا لازمی ہے۔  وزیر ِ دفاع  اسی مقصد کے تحت اس ملک کا دورہ کر رہے ہیں وہاں پر ہونے والے امور کو مؤثر طریقے سے سر انجام دینے کے متمنی ہیں۔ لیبیا کی موجودہ جائز حکومت اور ہمارے مابین طے شدہ معاہدوں پر مصمم طریقے سے عمل درآمد  لازمی ہے۔

کل کے دورہ قطر کے حوالے سے بھی اپنے جائزے پیش کرنے والے ایردوان نے  بتایا کہ عام وبا کے بعد ان کا یہ بیرون ملک پہلا دورہ تھا۔ علاقائی ممالک سے متعلق  تمام ترمعاملات پر امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الا ثانی کے ہمراہ غور کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا