English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایرانی وزیر خارجہ کا یورپی یونین خارجہ و سلامتی پالیسی کے سربراہ کو انتباہ

share with us

04 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع)ایرانی وزیر ِ خارجہ محمد جواد ظریف نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی اور سلامتی پالیسی کے نمائندہ اعلی جوزف بوریل  کو روانہ کردہ خط میں جوہری معاہدے کے بارے میں بعض انتباہ دیے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان  عباس موسوی  کے سرکاری میڈیا میں  جگہ پانے والے بیان کے مطابق ظریف  نےبوریل کو جوہری معاہدے کے بارے میں ایک خط بھیجا ہے۔

خط میں عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو پیش کردہ ایران مخالف بل کی بنا پر جرمنی فرانس اور برطانیہ پر نکتہ چینی کرنے والے ظریف  نے ایٹمی توانائی ایجنسی اور ایران کے درمیان تعاون  کے خلاف کسی بھی قسم کی مداخلت کے جوہری معاہدے کے منافی ہونے کا دفاع کرتے ہوئے  خبر دار کیا ہے کہ یہ عمل موجودہ تعاون پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

جرمنی، فرانس اور برطانیہ  پر جوہری معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنے کی تنقید کرنے والے ظریف نے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کمیشن کو اس معاملے میں داخل کرنے کی درخواست کی ہے۔

خیال رہے کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹرز نے 19 جون کو 8 برسوں بعد  پہلی بار ایران سے جوہری پرگرام کے حوالے سے مکمل طور پر تعاون کا مطالبہ کرنے والے  اور ایجنسی کے نگران افسران کو تہران  میں جوہری سرگرمیاں کیے جانے کا شبہہ ہونے والے دو علاقوں  کا معائنہ کرنے کی اجازت  کی درخواست کرنے والا ایک فیصلہ کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا