English   /   Kannada   /   Nawayathi

 افسوس!  کرناٹکا کے لئے ایک بھی فلائٹ نہیں : متحدہ عرب امارات میں پھنسے افراد کو واپس لانے کے لئے 38فلائٹس کیرلا میں ہوں گی لینڈ 

share with us

منگلورو 04/ جولائی2020(فکروخبرنیوز) کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بعد ہزاروں کی تعداد میں ہندوستانی بیرونِ ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں۔ حکومت ہند نے ان افراد کو ملک واپس لانے کے لئے وندے بھارت مشن شروع کیا ہے جس کے تحت وہاں پھنسے افراد کو ہندوستان لایا جارہا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق 4جولائی سے 14جولائی تک یعنی گیارہ دن تک متحدہ عرب امارات میں پھنسے افراد کو لانے کی کوششیں شروع ہوچکی ہیں۔ اسی وندے بھارت مشن کے تحت ریاست کیرلا کے لئے اگلے گیارہ روز میں 38ہوائی جہاز کی ترتیب بنائی گئی ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ کرناٹک کے لئے ایک بھی ہوائی جہاز نہیں ہے۔ 
    اس خبر کے سامنے آنے کے بعد حکومتِ کرناٹکا کی ہر طرف سے تنقید کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ حکومت کی عدمِ توجہات کی وجہ سے کرناٹکا کو یہ دن دیکھنے پڑرہے ہیں کہ مرکزی حکومت نے یہاں کے پھنسے افراد کو واپس لانے کے لئے ان گیارہ دنوں میں کوئی انتظام نہیں کیا ہے۔ 
    منجوناتھ نامی شخص کا کہنا ہے کہ اس سے قبل کیرلا میں چالیس ہوائی جہاز اسی مشن کے تحت کیرلا پہنچے ہیں لیکن کرناٹکا کو پوری طرح نظر انداز کیا گیا ہے اور اس کا منصوبہ بنانا بھی کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ ایک بات غور کرنے کی یہ بھی ہے کہ مرکزی اور یاست میں ایک ہی پارٹی کی حکومت ہے لیکن دونوں حکومتیں کرناٹکا کے لوگوں کی پریشانیاں سمجھنے سے قاصر ہے۔ 
    راجو سیدی کوپل کے مطابق کرناٹکا سے منتخب شدہ ممبر پارلیمنٹ کرناٹکا کے لوگوں کو واپس لانے میں ناکام ہیں۔ ان میں سے اکثروں کا تعلق حکمراں جماعت سے ہے، مجھے اس بات پر افسوس ہورہا ہے کہ لوگوں نے ایسے افراد کا انتخاب کیا ہے۔ دوسری جانب کیرلا اورتمل ناڈو کے ممبر پارلیمنٹ اپنے یہاں کے لوگوں کو واپس لانے کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کرناٹکا کے سے منتخب شدہ ممبر پارلیمنٹ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ فرقہ ورانہ بیانات دینے میں مصروف ہیں۔ 

ڈائجی ورلڈ کے ان پٹ کے ساتھ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا