English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل: کورونا مریضوں کے علاج کے لئے ویمن سینٹر میں تیاریاں جاری ، کل تک مریضوں کو منتقل کرنے کی توقع

share with us

بھٹکل04/ جولائی 2020(فکروخبر نیوز) ادھر کچھ روز سے شہر میں کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد تعلقہ انتظامیہ اور عوام کے لئے باعثِ تشویش ہے۔ انتظامیہ نے اب کورونا مریضوں کا علاج شہر ہی میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے اب ویمن سینٹر میں تیاریاں زوروں پر چل رہی ہے۔ فکروخبر کے مطابق یہاں پر 100بستروں کا انتظام کیا جارہا ہے جس کے لئے اشیاء لائی جارہی ہیں۔ کچھ اشیاء ابھی ہبلی سے آنی باقی ہیں جو رات تک یہاں پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ 
    شہر کے ٹی ایم سی کے سابق صدر جناب صادق مٹا نے فکروخبر کو بتایا کہ مریضوں کو بہتر سہولیات کے لئے یہاں منتقل کیا جارہا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ یہاں مریضو ں کو کب منتقل کیا جارہاہے تو انہو ں نے کہا کہ تیاریاں جاری ہیں۔ تیاریاں مکمل ہونے کے بعد ہی یہاں مریضوں کو منتقل کیا جائے گا۔ مانا جارہا ہے کہ یہاں کل تک مریضوں کو منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا کی تشخیص کے ساتھ مریض ذہنی طور پر پریشان ہوتا ہے، اب کوشش اس بات کی کی جارہی ہے کہ انہیں زیادہ زیادہ سہولیات فراہم کی جائے تاکہ بہتر طریقہ پر ان کا علاج ہوسکے۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا