English   /   Kannada   /   Nawayathi

وندے بھارت مشن کے تحت آنے والی فلائٹس سے ۱۶ کروڑ کا سونا ضبط

share with us

:04 جولائی2020(فکروخبر/ذرائع)راجستھان کے دارالحکومت جئے کے ایئر پورٹ 'وندے بھارت مشن' کے تحت بیرون ممالک سے بھارت آنے والی تین مختلف فلائٹس سے 16 کروڑ روپے مالیت کے سونے کے ساتھ 14 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

کسٹم ڈپارٹمینٹ نے جئے پور ایئر پورٹ پر کروڑوں روپے کی اسمگلنگ کا پردہ فاش کرتے ہوئے 3 مختلف فلائٹس سے کل 14 افراد کو گرفتار بھی کیا۔محکمہ کسٹم نے جے پور ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایئر پورٹ پر 32 کلو سونا پکڑا ہے۔ یہ سونا دبئی سے جے پور لایا گیا تھا۔

اس دوران کسٹم ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے اسمگلروں سمیت 32 کلو گرام سونا بھی ضبط کیا ہے۔اس کارروائی میں محکمہ نے تین فلائٹس سے مجموعی طور پر 14 اسمگلروں کو روک لیا ہے۔ ان اسمگلروں نے ایمرجنسی لائٹس کی بیٹریوں میں مجموعی طور پر 32 کلوگرام سونا چھپایا ہوا تھا جس کی مالیت تقریباً 16 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے 'وندے بھارت مشن' کے ذریعے بیرون ممالک پھنسے ہوئے بھاری شہریوں کو بھارت واپس لایا جا رہا ہے اور اسی مشن کے تحت آنے والے ان 14 افراد بھی شامل ہیں جنہیں اسمگلنگ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا